(خود اعتمادی)
انسان کی ناکامی کا سبب کبھی کبھی یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ خود پر بھروسہ نہیں کرتا،کبھی کبھی کیا...! میں تو کہونگا کہ ناکامی کا سبب ہی یہی ہے،میں آپکے سامنے اپنی زندگی کا ایک مختصر سا حصّہ  رکھنا چاہونگا،،میری عمر غالباً 14 سال تھی اس وقت  میں الحمداللہ  حفظ قرآن  کر چکا تھا.مجھے اس وقت سے ایک جنون تھا کہ مجھے کچھ بننا ہے اور میں ایک دن کچھ نا کچھ کر کے دکھاؤنگا،لیکن کیا کرنا تھا،کیسے کرنا تھا کچھ سمجھ نا تھی اور ہوتی بھی کیسے..؟کیونکہ مجھےاس وقت سپورٹ کرنے والا کوئ نا تھا...شاید ہوتے...کیونکہ میں کوئ بھی فیصلہ خود نہیں کرسکتا تھا اور مجھے سواۓ پڑھائ کہ کسی بھی ایکٹیویٹی میں حصہ لینے کی بالکل اجازت نہ تھی،،اس وقت میرامارشل آرٹس میں کورس چل رہا تھا،اورجھے اس چیز کو سیکھنے کا جنون بچپن سے تھا لیکن یہ بات بھی میں نے سب سے راز رکھی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں گھر میں کسی کو پتہ چلے تو مجھے سزا نہ مل جاۓ..اور سزا کیا کیا ہو سکتی تھی اس بات کا علم مجھے اور میرے اللہ کو ہے...خیر مجھے کچھ کرنا تھا میں اپنے اس ٹیلنٹ کو آگے تک لیکر جاناچاہتا تھا ،،،اور کافی مواقع ملے لیکن کبھی ہمّت نہیں ہوئ کیونکہ مجھے بھروسہ نہیں تھا میرے دل میں ایک ڈر تھا میں اگر چہ آگے بڑھنا چاھتا  تھا لیکن میرا ڈر،میرا خود پہ اعتماد نہ کرنا مجھے کبھی آگے بڑھنے نہیں دیتا تھا،،ایک دن ہمّت  کر کے میں بنا گھر میں بتاۓ ایک فائٹ مقابلے پہ چلا گیا اور یقین جانئے میرے اندر ہمت بالکل نہ تھی کی میں رنگ میں لڑوں،میرے استاد محترم اللہ انکو عزّت دے اس وقت انھوں نے مجھے خود پر بھروسہ دلایا کہ کچھ بھی نا ممکن نہیں اگر جنون،نیت سچی ہو دل صاف ہو،تمھاری نیت صاف ہے تمہیں بچپن کا جزبہ ہے بس خود پہ بھروسہ کرو اور خود کو اپنے حریف سے کم نہ سمجھو..اگر تمھارا حریف تمھیں کمزور سمجھ کر خود پہ بھروسہ کر کے اس فائٹ کیلیۓ  حامی بھر سکتا ہے تو تم کیوں نہیں..؟انکی اس موٹیویشن نے سمجھے میری جان میں جان ڈال دی..اور میں فائٹ  کی رنگ میں اتر گیا اور پورے جوش اور جزبے کے ساتھ کھیل کر ٹائٹل اپنے کلب کے نام کیا..اس دن سے آج تک کبھی کچھ بھی کرنے سے ڈر نہیں لگا ،اور خود پر اعتماد کرنا سیکھا،،،،،
یہ تھا خود اعتمادی کا بھترین نتیجہ

یاد رکھئے...!
خود کو کبھی چھوٹا نہ سمجھیئے،آپ بہت کچھ ہیں اور بہت کچھ کرسکتے ہیں.بس اپنے آپکو سمجھنے کی کوشش کیجیئے اس سے پھلے کہ آپکو دنیا بیوقوف  احمق سمجھے،خود پر بھروسہ کیجیئے  کیونکہ آپ وہ کرسکتے ہیں جو کوئ اور نہیں کرسکتا..اللہ نے اپنے ہر بندے کو کچھ نہ کچھ تحفہ عطا کیا ہے کسی کو خالی ھاتھ نہیں بھیجا...پس آپ اسے اپنے اندر ڈھونڈے اور اسکو لیکر آگے بڑھیں..
یقین جانیۓ..آپ اگر ایک بار ٹھان لیں کہ..مجھے کچھ کرنا ہے اور آپکو اپنی قابلیت پہ بھروسہ بھی ہو تو آپکو کوئ نہیں روک سکتا..

اللہ آپکا حامی و ناصر ہو

والسلام

#فیضی

Comments

Popular Posts