کراچی میں پھر گردآلود ہوائیں، بعض مقامات پر بارشوں کا سلسلہ جاری
کراچی میں ہفتے کی شام ایک بار پھر گرد آلود
ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں اور اس کے ساتھ ہی بعض مقامات پر بارشیں بھی ہونے لگیں۔بدھ کی رات کراچی میں شدید آندھی کے باعث متعدد مقامات پر مکانوں کے چھت گرنے اور دیگر واقعات میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ بعض مقامات پر سپلائی لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔۔۔
ہفتے کی رات ایک بار پھرگلشن معمار، نارتھ کراچی، نيو کراچی، لياری کے بعض علاقے اور سرجانی سمیت دیگر علاقوں ميں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور اس کے کچھ دیر بعد سپرہائی وے، گڈاپ اور نوری آباد میں بارش بھی ہونے لگی۔ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کے بعد دن کی آگ برساتی گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خواشگوار ہوگیا۔
اس صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کا ایک بڑا فیصلہ سامنے آنے والا ہے
#ہر_دل_کی_آواز
LiveTvHD News
Comments
Post a Comment